Friday 28 October 2016

Darood e Tanjeena ki Barkaat


Habibi Syedia YA Rasool ALLAH



درود تنجینا وہ درود پاک ہے جسے پرھنے سے نہ صرف ہر مشکل سے نجات ملتی ہے بلکہ بیماری سے نجات ملتی ہے - الله تبارک کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ بنتی ہے
علامہ فاکہانی رحمتہ اللہ علیه ایک بزرگان دین شیخ موسیٰ رحمتہ اللہ علیه کا قصہ بیان فرماتے ہیں کہ وو ایک قافلہ کے ساتھ بحری جہاز میں سفر کر رہے تھے - جہاز طوفان کی زد میں آگیا- ہم لوگوں کو یقین ہوگیا - کہ جہاز ڈوب جائے گا کیونکہ ایسے تند و تیز طوفان سے کوئی جہاز مشکل سے ہی بچ پاتا ہوگا - شیخ فرماتے ہیں اس عالم میں مجھ پر نیند کا غلبہ طاری ہوا - اور غنودگی کے عالم میں میری قسمت کا ستارہ چمکا - کیا دیکھتا ہوں <3 <3 <3 <3ماہ طیبہ حضور سید دو عالم نور مجسم محمّد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیه وسلم تشریف لاتے ہیں اور حکم صادر فرماتے ہیں " تم ور تمھارے ساتھی مل کر یہ درود پاک ١٠٠٠ مرتبہ پڑھو "- شیخ فرماتے ہیں میں نے اپنے ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور وضو کر کے درود تنجینا کا ورد شروع کر دیا ابھی ٣٠٠ تین سو بار ہی پڑھا تھا کہ طوفان کا زور کم ہو گیا - اور آہستہ آہستہ روک گیا آسمان صاف ہوگیا اور سمندر پرسکون ہوگیا- اس درود پاک کی برکت سے تمام جہاز والوں کو نجات مل گئی -کہا جاتا ہے یہ درود پاک عرش معلی کے حزانوں میں سے ایک خزانہ ہے - کیونکہ جس نے آدھی رات کو کسی بھی دنیاوی یا اخروی حاجت کے لیے اس درود پاک کو ایک ہزار بار پڑھا الله تعالیٰ اس کی حاجت کو پورا فرماتا ہے یہ درود پاک قبولیت میں برق خاطف سے زیادہ سریح، اکسیر اعظم اور بہت بڑا تریاق ہے-شرح دلائل الخیرات کے مؤلف نے لکھا ہے - جسے سرکار دو عالم صلی اللہ علیه وسلم کی زیارت کا شوق ہو - وہ خالص نیت سے پڑھتے انشا الله تعالیٰ زیارت سے مشرف ہوگا -

0 comments:

Post a Comment