Wednesday, 12 October 2016

Ashura ka roza




 حضور نبی کریم رؤف و رحیم سید دوعالم کا فرمان مطہر ہے 

"یوم عا شورا کا روزہ رکھو مگر یہودیوں کی مخالفت کرو . اس سے پھلے یا بعد میں بھی ایک دن  کا روزہ رکھو " یعنی ٩ یا ١١ محرم کا
روزہ رکھ لینا بھی بہتر ہے
سید نا ابو قتادہ روایت فرماتے ہیں - آقا نامدار سرور کون و مکاں کا فرمان اقدس ہے "مجھے الله کریم پر گمان ہے عاشورا کا روزہ ایک سال
 قبل کے گناہ مٹا دیتا ہے -"

 مفتی احمد یار خاں علیه رحمتہ کا فرمان ہے 

" ٩ اور ١٠ محرم  کا روزہ رکھنا بہت افضل ہے بہت ثواب کا با عث ہے " ١٠ محرم کو اچھے اچھے کھانے  پکانے سے رزق میں برکت رہتی ہے سارا سال - بہتر ہے کہ کھچڑا )لحیم) پکایا جائے اور شہیدان کربلا امام عالی مقام سیدنا حسین رضی الله عنہ اور انکے جانثار ساتھیوں کی ارواح کو ایصال ثواب کیجیے ١٠ محرم کو غسل کرنا سارا سال بیماریوں سے امن میں رہنے کا باعث بنتا ہے - کیونکہ اس روز تمام کراعرض کے پانیوں میں آب زم زم ملایا جاتا ہے نبی رحمت تاجدار رسالت تاجدار حرمین نانایے حسین صلی الله علیه و سلم کا فرمان رحمت ہے " جو  شخص یوم عاشورہ کو ا ثمد  سرمہ انکھوں میں لگاے تو اس کی آنکھیں کبھی نہیں دکھیں گی

 "(شعب الایما ن   ج ٣ ص٣٦٨  حدیث ٣٨٩٨ )

سبحان الله

0 comments:

Post a Comment