Sunday, 6 November 2016
Thursday, 3 November 2016
Ik Ghulam Ki Darbar e Mustafa s.a.w.w Mai Hazri
Posted on 7:53:00 pm by Unknown
دربار مصطفٰے صلی اللہ علیہ والہ وسلم سجا ہے۔
ایک غلام حاضر ہوتا ہے۔
یا رسول اللہ بہت ظلم کر بیٹھا ہوں
روزہ توڑ دیا ہے۔
ارشاد ہوا کفارہ ادا کرو
یا رسول اللہ کیا کفارہ ادا کروں
ارشاد ہوا اتنے مسکینوں کو کھانا کھلاؤ
غلام بولا
یا رسول اللہ اتنی استطاعت نہیں
ارشاد ہوا کوئی بات نہیں اتنے روزے رکھ لینا
غلام بولا
یا رسول اللہ اتنی ہمت ہوتی تو روزہ توڑتا کیوں؟
ایسے میں ایک ٹوکری کھجور تحفہ میں آئی
ارشاد ہوا جاؤ مدینے کے غریبوں میں تقسیم کر دو تمہارا یہی کفارہ ہے۔
غلام بولا
یا رسول اللہ مدینہ میں مجھ جیسا کوئی غریب نہیں۔
چشم فلک نے عجیب منظر دیکھا روزہ توڑنے کا مجرم کھڑا ہے سزا اور کفارہ ادا کرنا چاہتا ہے۔
میرے سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم مُسکرائے۔
ارشاد ہوا جاؤ یہ ٹوکری اپنے گھر لے جاؤ یہی تمہارا کفارہ ہے۔
دنیا ایسی مثال دے سکتی ہے مجرم آئے اور سزا میں کھجوروں کا ٹوکرا اٹھا کر لے جائے؟
Wednesday, 2 November 2016
Hazrat Zunoon Misri R.a Ki Wafat
Posted on 7:41:00 pm by Unknown
حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کشف المحجوب میں روایت
فرماتے ہیں- کہ جس رات حضرت ذوالنون مصری رحمتہ الله علیہ کا انتقال ہوا - کسی کو خبر نہ تھی کہ آج رات ایک بڑی ہستی اس دنیا سے پردہ فرما گئی ہیں -
اس ایک رات میں شہر بغداد کے ٧٠ ستر اولیا اکرام کی قسمت کا ستارہ چمکا کہ تاجدار کائنات حضور سید دوعالم شافع محشر آقاے دو جہاں محمّد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے با مشرف ہوۓ
خواب میں ہر ولی نے تاجدار انبیا صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ہی سوال پوچھا یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم آپ کس طرح تشریف لاے- آقاے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ذوالنون مصری کی وفات ہوگئی ہے اسکی روح کے استقبال کے لئے آیا ہوں - دنیا دھارے مار کر روتے ھوے سویرے اٹھی اور سب کو خبر ہوئی کہ حضرت ذوالنون مصری رضی الله عنہما کس مقام و مرتبے کے حامل تھے مگر وہ دنیا سے جا چکے تھے اور جب لوگ ان کے گھر گئے- تو نور کے کلمات سے ان کی پیشانی پر لکھا تھا
.كَانَ حَبِيبُُ الله وَمَانَ فى حُبِ الله
"الله کا عاشق تھا اور اسی کے عشق میں وفات پا گیا"
الله کا محبوب تھا اور اسی کی محبت میں وصال فرما گیا - سخت گرمیوں کے دن تھے- ان کا جنازہ اٹھایا گیا- اطراف و اکناف سے ہزاروں لاکھوں پرندے جمع ہو گے اور انہوں نے اپنے پر جوڑ کر سائبان بنا دیا - الله تبارک و تعالیٰ چاہتا تو صرف بادلوں سے ہی سایہ کرتا تو کئی منکرین کہتے کہ بادل تو آتے ہی رهتے ہیں- مگر الله تبارک و تعالیٰ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے- الله رب العزت نے بادلوں کے بجاے پرندوں سے اس طرح سایہ کروایا کہ ان پرندوں نے پروں سے پر ملا کر سائبان بنا دیا- نیچے ذوالنون مصری رحمتہ الله علیہ کا جنازہ جاتا تھا اور ساتھ ساتھ پرندوں کا سائبان چلتا تھا
Subscribe to:
Posts (Atom)